بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

سکھر میں کپڑے کی دکان میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں مسلح ملزمان درزی کی دکان سے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزمان دکان سے 240 سوٹ اور دو موبائل فون لوٹ کر لے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.