جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سکندرسلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ الیکشن نہیں مذاق ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن نہیں مذاق ہے۔

راولپنڈی سے جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این اے 56 اور 57 کے آر او نے کل شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہونا شروع ہو گئیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ میرے وکلاء رات 11 بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن انہیں کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا کہ ہم پر غلط اور بے بنیاد الزام لگایا گیا، ہمیں کاپیاں فراہم کی جائیں، ہائی کورٹ جانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.