جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، محض 8 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

سڈنی میں سیریز کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، دونوں ہی اوپنرز نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک کپتان شان مسعود 15 اور سعود شکیل 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ٹیم کا اسکور 12 اوورز میں 43 رنز ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.