بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

سپلائی پر قیمت کی حد مقرر کرنیوالے کسی ملک کو تیل فروخت نہیں کرینگے، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں کریں گے جو ہماری سپلائیوں پر قیمتوں کی حد نافذ کرے۔

ایک انٹرویو کے دوران سعودی وزیر نے کہا کہ سال کے آخر تک پیداوار میں کمی کے لیے اوپیک پلس معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ بہت سے عوامل ہیں جو مارکیٹ کے رجحانات کو متاثر کرتے ہیں، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ عالمی معیشت اس سال اور اگلے سال ترقی کرتی رہے گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کی طویل بندش کے بعد چین نے حال ہی میں بحالی کا آغاز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.