حکومتِ پاکستان کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سُپر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’سُپر ٹیکس‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
گزشتہ روز سے ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈز میں رہنے والے الفاظ سپر ٹیکس (#SuperTax)پر اب تک لگ بھگ 21 ہزار ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں۔
سپر ٹیکس کی ٹرینڈ نگ میں صارفین کی جانب سے میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے معاشی خود کفالت و خود انحصاری کے حصول اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے غربت اور مہنگائی میں کمی کیلئے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کے اس اہم اعلان کے فوری بعد وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سپر ٹیکس کے حوالے سے وضاحت بھی جاری کی۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ان مخصوص 13 سیکٹرز کے لیے سپر ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے، اس طرح ان سیکٹرز پر ٹیکس 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائے گا اور یہ ٹیکس بجٹ خسارے میں کمی کے لیے ایک بار لگایا گیا ہے۔
سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر، بینکنگ انڈسٹری، ٹیکسٹائل، آٹو موبل انڈسٹری، کیمیکل، بیوریجز، ایئر لائن، ایل این جی ٹرمینل اور سگریٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹری سپر ٹیکس ادا کریں گی۔
Comments are closed.