پولیس میں جعل سازی کے انوکھے کیس کے حوالے سے خبروں میں نشانہ بننے والے پولیس افسر اعجاز احمد ترین نے کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر بطور انسپکٹر بحال کردیا گیا ہے۔
اعجاز احمد ترین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 20 جولائی 2023 کو سندھ پولیس میں بطور انسپکٹر بحال کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعل سازی کے الزام پر انہیں نوکری سے برخاست کرکے زیادتی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروس ٹرمینل کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا اور وہ اب اپنی سینیارٹی کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔
Comments are closed.