سپریم کورٹ وکلا و ججز کالونی کے افتتاح کے موقع پر فائرنگ کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا۔
اسلا م آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر نے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے فائرنگ میں ملوث افراد کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔
آئی جی اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.