بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو وکلا کے چیمبرز گرانےسے روک دیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلاء کے مزید چیمبرز گرانے سے روک دیا، عدالت نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو پریشر میں لانے کی کوشش نہ کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں لیکن ایسی حرکتیں کبھی نہیں کیں۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وکلاء کے چیمبرز گرائے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک مزید کارروائی نہ کی جائے، روسٹرم پر وکلاء کا مجمع لگنے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا اور تمام وکلاء کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کے دباؤمیں نہیں آئے گی، عدالت کو پریشر میں لانے کی کوشش نہ کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں لیکن ایسی حرکتیں کبھی نہیں کیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی وکیل نے پریکٹس کرنی ہے تو اپنا دفتر خود بنائے، عوامی مقامات پر قبضہ کرنا وکیلوں کا کام نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.