سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے پیر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے چند ناموں کی بطور ججز سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے تجویز کردہ ناموں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید اظہر حسن رضوی شامل ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ ججز کے ناموں پر غور کیلئے پیر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔
Comments are closed.