بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ میں ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مارچ کو سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر 2022 کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.