جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی : تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے، سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، کپتان نے میدان میں ڈٹے رہنا کا حکم دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے، اس پر عمل کریں گے، بلے کا نشان نہ دینے سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹس سے اپنے امیدواروں کا بتائیں گے، امیدوار آزاد ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، میرے گھر پر چھاپے پر آئی جی صاحب نے کمٹمنٹ کی ہے، کچھ لوگ معطل بھی کیے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.