جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

 جماعت اسلامی کا”غزہ ملین مارچ“ امریکا واسرائیل کی مذمت، یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کراچی: جماعت اسلامی  نے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی و جارحیت کے 100دن ہونے پر شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا، جس میں لاکھوں مرد وخواتین اور بچوں نے شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے یہودی مصنوعات کے بائیکاٹ  کا مطالبہ کیا۔

May be an image of one or more people and crowd

حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی و جارحیت کے 100دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور”اہل فلسطین“اور”تحریک مزاحمت حماس“ سے یکجہتی اور اتحاد امت کے اظہار کے لیے  اتوار کوشاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ ہواجس میں شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین اور مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے،  مارچ میں علماء، وکلاء،ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کی۔

May be an image of one or more people, crowd and text

مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عظیم الشان و تاریخی غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

No photo description available.

اہل کراچی نے زبردست مارچ منعقد کر کے پیغام دیا ہے کہ کراچی کے عوام جاگ رہے ہیں، عوام اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اوراپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتخابات میں بزدل حکمرانوں کومسترد کریں اور 8فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔

May be an image of 1 person, road, crowd and text

غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کرکے حکمرانوں کو غیرت دلاتے ہوئے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ لڑنے کی اپیل کی۔

You might also like

Comments are closed.