جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل نے مسلم حکمرانوں  کی بزدلی کے باعث غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے، سراج الحق

Gaza march

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہےکہ اسرائیل نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کی سرپرستی اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی بزدلی کے باعث غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی و جارحیت کے 100دن ہونے پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے شاہراہ فیصل پرجماعت اسلامی کے ”غزہ ملین مارچ” سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سراج  الحق نے   کہاکہ  عظیم الشان و تاریخی غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر خراج تحسین ییش کرتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  عوام اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اوراپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انتخابات میں بزدل حکمرانوں کومسترد کریں اور 8فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور جماعت اسلامی کی امانت دار وجرات مند قیادت کومنتخب کریں۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے اور پوری دنیا میں امت کی آواز بن سکتی ہے،  غزہ وفلسطین میں بچوں اورخواتین کو بے دریغ شہید کیا جارہا ہیے ،ہونا تویہ چاہیئے تھا کہ 58اسلامی ممالک کو اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے تھالیکن افسوس کہ عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے بھی مجرمانہ خاموشی اپنائی ہوئی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  جب امریکا اور یورپ اسرائیل کا ساتھ دے سکتے ہیں تو عالم اسلام کے حکمرانوںاور ان کی افواج فلسطین کا ساتھ دینے اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے کوئی پیش قدمی کیوں نہیں کرتے ،پونے دو ارب مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کی 74لاکھ افواج نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

You might also like

Comments are closed.