بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بلا ہی نہیں سکتی، ن لیگی وکیل

صدارتی ریفرنس میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے اٹارنی جنرل کی تجویز کو خلاف آئین قرار دیدیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بلا ہی نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی تجویز آئین پاکستان کے خلاف ہے۔

ن لیگی وکیل نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی تجویز سیاسی کلچر اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی تجویز الیکشن کی سیکریسی کو خراب کرے گی، ہم اس تجویز کی مخالف کریں گے۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے بیٹھ کر بات کریں تاکہ کوئی تجویز لانی ہے تو لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.