بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، حکومت کو آئین میں ترمیم کا حق نہیں: خاقان

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور حکومت کو آئین میں ترمیم کا حق نہیں۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اور سابق وزرائے اعظم پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کسی چور دروازے سے آئین میں ترمیم کی کوشش بڑی زیادتی ہوگی، پی ڈی ایم اس کی مخالفت کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کو متنازع بنا دیا ہے، پی ڈی ایم چور دروازے سے آ ئین میں ترمیم کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل میں پیسے لینے، دینے اورخریدنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی کے تجویز اور تائید کنندہ نہ ہوتے تو ان کے کاغذاتِ نامزگی مسترد کر دیئے جاتے۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کرنے والے کا وکیل ہی نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.