
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فضل سبحان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس شاہد خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کے بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔
Comments are closed.