بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سو یونٹ مفت دینے پر حمزہ شہباز کی حوصلہ افزائی کرینگے، فیاض چوہان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر 100یونٹ مفت دیں گے تو حمزہ شہباز کے اقدام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

فیاض چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کیا آئی ایم ایف ایک صوبے کو 100 یونٹ بجلی دے گا؟

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے، 4 حلقوں میں 4 ارب روپے سے زائد کا فنڈ دیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی لیکڈ ویڈیو سے متعلق کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو آتی ہے، لوٹوں کو غدار کہا جاتا ہے تو کون سی چیز غلط ہے۔

فیاض چوہان نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.