بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورنگی کاز وے پانی میں ڈوب گیا

کراچی کا کورنگی کاز وے حسبِ روایت پانی میں ڈوب گیا، قیوم آباد چورنگی سے کورنگی کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی جانے کے لیے قیوم آباد فلائی اوور کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر سیلابی پانی میں کمی کے بعد دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ پانی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے روڈ کو بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر سیلابی پانی میں کمی کے بعد دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز کی بارش کے بعد لٹھ ڈیم سے آنے والا سیلابی پانی سپر ہائی وے سے گزر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.