عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 100 سے زائد مقدمات پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار اور حراست میں رکھا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن تاحال غائب ہیں، مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔
Comments are closed.