www.latinamericancupid.com español hot young thai girls kizzle site to chat online free matrimonial site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سویابین کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات

سویابین پھلیوں کی قسموں میں سے ایک قسم ہے جسے سوئےبین بھی کہا جاتا ہے، سویابین کا تعلق مٹر کے خاندان سے ہے، سویابین کی افادیت کے سبب  اس کی دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے، سویا بین انسانی صحت کے لیے مفید غذاؤں میں سے ایک ہے۔

سویا بین کے فوائد سے متعلق تحقیق کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک جمع شدہ حقائق کے تحت ماہرین سویابین کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی مجموعی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ذبان کے چسکے کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔

قدرتی اور سادہ غذاؤں نے ہمیشہ ہی سے انسانی صحت پر بے شمار مثبت فوائد مرتب کیے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا جا رہا ہے، چند قدرتی جڑی بوٹیوں کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد پر طب اور سائنس دونوں متفق بھی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق سویابین پر مبنی خوراک کے استعمال کے نتیجے میں صحت سے جڑے مسائل بالخصوص امراض قلب کا حل  اور علاج ممکن ہوتا ہے۔

سویا بین کے استعمال کے نتیجے میں حاصل ہونے والی غذائیت اور افادیت مندرجہ ذیل ہے:

سویا بین میں شامل غذائی اجزا

سویا بین اعلیٰ اور معیاری پروٹین پر مشتمل پھلی ہے، ان میں ضروری غذائی جز و امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں، چند سویابین پھلیاں ایسی بھی ہیں جن میں کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے مثلاً چائینیز ٹوفو یا پھر کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا ڈرنکس، سویابین کی پھلیوں میں فائبر، پروٹین، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، لو فیٹ، کولیسٹرول فری، لیکٹوز فری اور اومیگا 3فیٹی بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ہرا سویابین کے فوائد

پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہرے سوئے بین میں بھی وٹامن سی، کے، آئرن، کیلشیم کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے، فائبر سے بھر پور یہ پھلی ڈائٹنگ کے لیے آئیڈیل ہے۔

گاجر کی طرح پھل بیر کو بھی غریبوں کا سیب کہا جاتا ہے، بیر سیب کی نسبت سستا اور فوائد میں برابر قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس کے درخت پر اُگنے والے پتے بھی قدرت کی جانب سے انسان کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں، بیری کے پتوں کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا لازمی ہے۔

موسم میں تبدیلی، فضائی آلودگی اور مضر صحت غذاؤں کے منفی اثرات سب سے پہلے چہرے پر آتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرے پر دانے، ایکنی، کیل مہاسے اور اُن کے سبب بد نما داغ دھبے بننے لگتے ہیں جن سے نہایت آسانی اور بغیر بھاری بھرکم رقم خرچ کیے جان چھڑائی جا سکتی ہے ۔

سوکھے ہوئے سوئے بین کے فوائد:

نظام ہاضمہ میں بہتری کا سبب

سویا بین کو پروٹین کا سب سے اہم اور خاص ذریعہ مانا جاتا ہے، جسم میں پروٹین کی کافی مقدار میٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے اور مجموعی طور پر جسمانی نظام کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 

پروٹین انسانی جسم کے لیے ایک بہترین جزو ہے، جو جسمانی وزن میں کمی، مسلز اور خون کے خلیات کو بنانے اور ان کی مرمت کے لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ 

ویجیٹیرین یا ویگن ڈائٹ پر عمل کرنے والے افراد کے لیے مناسب مقدار میں پروٹین کا حصول مشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں گوشت، چکن، انڈوں، ڈیری مصنوعات اور مچھلی کے متبادل کے طور پر سویا بین پروٹین کی کافی مقدار فراہم کرتا ہے۔

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، السی بے شمار طبی خصوصیات کی حامل ہے اسی لیے السی کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا احصہ بنانا چاہیے، السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے، اکثر لوگ کالے اور سفید چنوں کی چاٹ بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور جب خواتین کے پاس سبزیوں اور دالوں کے آپشنز ختم ہو جاتے ہیں تو ایسے میں خواتین ان کا اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سالن یا ان کا پلاؤ بنا کر گزارا کر لیتی ہیں، چنوں کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر افراد ناواقف نظر آ تے ہیں۔

کینسر کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی غذا

امریکی یونیورسٹی کے ریسرچر ڈین پریٹ کا کہنا ہے کہ سویا بین میں اعلیٰ سطح کے اینٹی آکسیڈنٹ شامل ہوتے ہیں، امریکن انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کے مطابق سویا بین میں فائبر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم میں کولوریکٹل اور کولون کینسر کے خطرات کم کردیتی ہے۔ 

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سویا بین میں پائے جانے والے Isoflavones (فائیٹوزٹروجن کی ایک قسم) اور پولی فینول مرکبات بھی کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے مفید 

سویابین کوصحت بخش اور اَن سیچوریٹڈ فیٹس کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے جو جسم سے مجموعی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

اَن سیچوریٹڈ فیٹس آپ کو ایتھیروسلی روسس( دل کی بیماری جس میں ایک غیر لچکدار مادہ دل اور اس کی شریانوں پرجمع ہو جاتا ہے) سے محفوظ رکھتا ہے، یہ بیماری باآسانی ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن جاتی ہے۔

روزانہ 25 گرام سویابین کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

خالی پیٹ گرم پانی پینا بے انتہا فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ایکنی، کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ چند مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے دانوں کی افزائش اور اس کے نتیجے میں بننے والے بد نما داغ دھبوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

ذیابطیس کو متوازن رکھتا ہے

سویابین کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ 

سویا بین کا مختلف طریقوں سے استعمال ذیابطیس کی روک تھام یا اس کو منظم کرنے کے حوالے سے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ 

سویا بین میں کاربوہائیڈریٹ کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے، اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ شوگر کی مقدار کو بڑھائے بغیر توانائی فراہم کرتے ہیں۔

ہڈیوں کے لیے مفید پھلیاں

سویا بین میں وٹامنز اور منرلز (کیلشیم، میگنیشیم، سلینیم، کاپر اور زنک) کی خاصی مقدار موجو د ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشوونما اور ان کی تعمیر و مرمت کے لیے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں۔

یہ تمام عناصر آسٹیوٹروپک ایکٹیویٹی کے لیے بے حد ضروری قرار دیئے جاتے ہیں۔

یہ غذائی اجزا نئی ہڈیوں کی تعمیر اور موجود ہ ہڈیوں کی کارکردگی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریباً ہر گھر میں اسپغول کا استعمال کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے، اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

ہر گھر کے کچن میں موجود سفید رنگ کا پاؤڈر، میٹھا سوڈا جسے ’ بیکنگ سوڈا‘ کے نام سے بھی جانا اور متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتائج یقینی اور حیرت انگیز ہوتے ہیں، میٹھا سوڈا گھر کی صفائی سے لے خوبصوتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

حاملہ خواتین بہترین غذا

دنیا دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم اس کے باوجود بیماریوں کی بڑھتی شرح تشویشناک ہے۔ 

ایسے میں سویابین کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے، سویابین میں موجود وٹامن بی اور فولک ایسڈ کی کثیر مقدار حاملہ خاتون اور بچے کی زندگی کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے۔ 

فولک ایسڈ نومولود کو پیدائش کے بعد دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.