جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

سوڈان میں انخلا کے آپریشن میں شامل ترکیے کے طیارے پر فائرنگ

سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز نے ترکیے کے انخلا کے آپریشن میں شامل طیارے پر فائرنگ کی ہے۔

سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ خرطوم کے مضافات میں موجود ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ترک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

سوڈانی فوج کے مطابق فائرنگ سے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا اور ایندھن کی فراہمی کو نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان سوڈان میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکیوں کو 24 سے48 گھنٹوں میں سوڈان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سوڈان کی صورت حال کسی بھی لمحے بگڑ سکتی ہے، امریکیوں کو اگلے 24 سے48 گھنٹوں میں سوڈان سے نکل جانا چاہیے۔

جھڑپوں اور پُرتشدد کاررائیوں میں گِھرے سوڈان سے 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر انتظامیہ کو گہری تشویش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.