جھڑپوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں گِھرے سوڈان سے 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ سوڈان سے پاکستان پہنچنے والے پاکستانیوں کا پہلا گروپ تھا۔
ترجمان کے مطابق اپنے شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے 847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
شہباز شریف نے 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا اور ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر اور سیکریٹری وزارتِ خارجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں۔
دوسری جانب دیگر ممالک کا بھی سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.