بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.