بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ

ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 724 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.