ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.