ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 732 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 1977 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.