بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے اضافہ

ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2550 روپے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4450 روپے اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فروری میں دو ارب 26 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 2185 روپے اضافے سے 91735 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.