ملک میں گزشتہ چند روز کے دوران مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1458 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہو کر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.