ہفتے کے پہلے کاروباری دن ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1243 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ ایک ہزار 840 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.