ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1072 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 285 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 14 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کی قدر 1695 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.