سونے کی قیمت بلندی کی جانب گامزن ہے، جہاں آج بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 5574 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 2 ڈالر کم ہو کر 1928 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
Comments are closed.