سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندیوں کی مدت میں اضافہ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر سفری پابندیوں میں 4 مئی تک توسیع کردی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 23 ممالک کو کیٹیگری سی شامل کر رکھا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کے حکم نامہ سے منسوب ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.