بھارتی سلیبریٹیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اثر و رسوخ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک تشہیری پوسٹ کرنے کے کروڑوں روپے لے لیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر پوسٹ سے متعلق اس راز پر سے پردہ اٹھایا گیا اور بتایا گیا کہ سلیبریٹیز کی اس فہرست میں کرکٹر ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر اسٹوری لگانے کی قیمت کم ہے، جبکہ لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے چارجز زیادہ ہیں۔
اسی طرح خالی پوسٹ لگانے کی قیمت کم جبکہ برانڈ کے اشتراک کے ساتھ پوسٹ لگانے کی قیمت انتہائی زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 25 کروڑ فالوورز رکھنے والے ویرات کوہلی ایک پوسٹ لگانے کے ساڑھے تین کروڑ سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔
8 کروڑ 77 لاکھ فالوورز رکھنے والی پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں۔
شردھا کپور جن کے انسٹاگرام پر 8 کروڑ 8 لاکھ چاہنے والے ہیں، وہ ایک پوسٹ کے ڈیڑھ کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔
7 کروڑ 74 لاکھ فالوورز رکھنے والی عالیہ بھٹ ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے تک چارج کرتی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 کروڑ 41 لاکھ فالوورز رکھنے والی دیپیکا پڈوکون ایک پوسٹ کے ایک سے دو کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔
7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ایک کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔
ان سلیبریٹیز کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سلیبریٹی کا کسی بھی برانڈ کےلیے ایمبیسیڈر بننا ضروری نہیں، یہ مہم سے مہم علیحدہ علیحدہ چارجز لیتے۔
ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کےلیے کام کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ سیلیبریٹی جتنا ممکن ہوتا ہے انسٹاگرام سے کمانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جب تک وہ مشہور ہیں اس پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ کمائی کرلی جائے۔
Comments are closed.