best dating websites for 20 year olds mature filipina cam looking for married women www gogol ecom hot looking asian women gumtree worldwide taiwan friend finder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے سے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونےسے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 21 ستمبر کو پیش ہونی ہے، تحریک عدم اعتماد پر 16 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن کے حکومتی اراکین کی حمایت کے دعوے کو مسترد کرتا ہوں، کچھ پارٹی اراکین کے تحفظات ہیں، ماضی میں دور کیا، اب بھی کریں گے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد پر کسی حکومتی رکن کے دستخط نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ کو جمہوری وطن پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

 ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ناراض لوگوں کو منانے کے لئے چیئرمین سینیٹ اور دیگر کوئٹہ میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.