جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

سوشل میڈیا پر رولز رائس رکشہ کے چرچے

انجینئرز کی مہارت کا مظاہرہ ہم آئے دن دیکھتے رہتے ہیں جو گاڑیوں میں ایسی تبدیلی کردیتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ 

تاہم ایک بھارتی رکشہ ڈرائیور نے اپنے آٹو رکشہ میں ایسی تبدیلی کی جسے دیکھ کر ہر کوئی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔ 

سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے رکشہ میں کی گئی تبدیلیاں دکھا رہا ہے۔ 

ہوا کچھ یوں کہ اس شخص نے اپنے آٹو رکشہ کو کنورٹیبل بنادیا اور وہ بٹن کی مدد سے چھت کو ہٹانے کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔ 

پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اس کی مہارت کو سراہا جبکہ کچھ صارفین نے تو اس رکشہ کو رولز رائس رکشہ قرار دیدیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.