اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی۔
دورانِ سماعت مریم ملک اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ اس نے مریم ملک کے خلاف انکوائری بند کر دی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ایف آئی اے کے نمائندے سے سوال کیا کہ انکوائری بند ہو گئی ہے یا ابھی ہونی ہے؟
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو جواب دیا گیا کہ انکوائری بند کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو گیا اس لیے ہم درخواست نمٹا دیتے ہیں۔
اس کے بعد عدالتِ عالیہ نے درخواست نمٹا دی۔
Comments are closed.