محکمہ سیاحت اور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 26 فروری سے سوات کی حسین وادی گبین جبہ میں تین روزہ سنوفیسٹول کا آغاز ہورہاہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیسٹول میں سرمائی کھیلوں کیساتھ ساتھ ثقافتی ، سنو آرچری، سائیکلنگ، جوڈو ، رسہ کشی اور مختلف مقابلے رکھے گئے ہیں۔
ایونٹ کے دوران موسیقی، خٹک ڈانس، رباب، مشاعرہ اور پشتو ڈرامے بھی شامل ہیں۔
صوبائی حکومت نے گبین جبہ کوسیاحتی مقام کے طور پر متعارف کروایا ہے جبکہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان بھی گبین جبہ کا دورہ کر چکے ہیں۔
سنوفیسٹول تین دن جاری رہے گا۔
Comments are closed.