سوات میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ضلع بھر میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث یخ بستہ ہو ائیں چل رہی ہیں اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔
خوشگوار موسم اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہو نے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کے پرفضا مقامات ملم جبہ ، کالام اور میاندم کا رخ کر رہے ہیں اور وہاں کے حسیں مناظر سے خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.