بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات میں سیلابی ریلا اسکولوں میں داخل

سوات کے پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے اور سیلابی ریلے کے اسکولوں میں داخل ہونے کے باعث بچے پھنس کر رہ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو بحفاظت نکال لیا جبکہ گھر اور دکانیں پانی میں ڈوب گئیں۔

دوسری جانب دیر بالا اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، پانچ میں سے تین بچوں کی لاشیں مل گئیں۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 14 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کھڑی فصلیں اور سبزیاں پانی کی نذر ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان، اپر کوہستان، چترال اور ٹانک کے اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.