بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات میں سول سوسائٹی کا امن و امان کی صورتحال پر احتجاج

سوات میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی، وکلا اور سول سوسائٹی نے امن و امان کی صورتحال پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امن کے علاوہ کوئی اور چیز قابل قبول نہیں، ایسا آپریشن بھی نہیں ہوگا، جس سے عوام کو مشکلات ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.