بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات: برہ بانڈئی دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

دھماکا کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں ہوا، زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شام ہونے والے دھماکے میں مقامی امن کمیٹی کے رکن ادریس خان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تاہم پولیس کو جائے وقوعہ سے مزید 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کبل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.