بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، عمران نیازی نے پہلے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، یہ تو وہی بات ہے کہ جسکے پاس طاقت ہے اس کیخلاف کچھ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہماری ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہماری فیملیز بھی تھیں، کل پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بار بار حملہ کریں گے۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں حملے کے بعد ہم نے سندھ ہاؤس سیکیورٹی کا کہا تھا، سپریم کورٹ نے کل تک سب کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پولیس سے کل تک جواب طلب کرلیا

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پولیس سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی مقدمہ اندراج کی دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.