جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی شاہراہ کھول دی گئی

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کراچی جنوبی کی شاہراہ عوام کےلیے کھول دی گئی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ پر آپریشن دوپہر سے شام تک جاری رہا۔ برنس روڈ عرصے سے بند کر دیا گیا تھا اور شام میں فوڈ اسٹریٹ چلائی جاتی تھی اور شام 6 بجے سے ہی رہائشی عوام کو بھی اپنی گاڑیاں اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ 

جس پر برنس روڈ کے رہائشیوں نے سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق برنس روڈ اسٹریٹ پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کو فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع جنوبی کراچی کے انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  برنس روڈ پر لگے انٹری گیٹ بورڈ اکھاڑ دیے اور تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.