سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کراچی جنوبی کی شاہراہ عوام کےلیے کھول دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ پر آپریشن دوپہر سے شام تک جاری رہا۔ برنس روڈ عرصے سے بند کر دیا گیا تھا اور شام میں فوڈ اسٹریٹ چلائی جاتی تھی اور شام 6 بجے سے ہی رہائشی عوام کو بھی اپنی گاڑیاں اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
جس پر برنس روڈ کے رہائشیوں نے سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برنس روڈ اسٹریٹ پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں لگائی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کو فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع جنوبی کراچی کے انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برنس روڈ پر لگے انٹری گیٹ بورڈ اکھاڑ دیے اور تجاوزات کاخاتمہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.