منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ لندن کے مزید 42 کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دے دی

سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے مزید 42 کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے کراچی، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور دیگر جیلوں میں نظر بند کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ 

عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی قرار دیا اور کہا کہ شہریوں کو بلاجواز ایم پی او کے تحت نظربند نہیں کیا جاسکتا۔ 

جناب جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ 9 جولائی کو کورنگی میں ریلی نکالنے پر محکمہ داخلہ سندھ نے نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.