سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے میئر کے مرحلے کے انتخابات روکنے کی درخواست کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن کے جواب داخل نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکیل الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ تاحال نوٹس نہیں ملا، جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن پر نوٹس کی ہر ممکن طریقے سے تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست کے ساتھ پارٹی کا اتھارٹی لیٹر منسلک نہیں کیا گیا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ درخواست گزار یونین کونسل (یو سی) چیئرمین کو بھی درخواست دائر کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ کئی پارٹی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں میئرشپ کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا۔
وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے 22 مئی سے میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے۔
Comments are closed.