سندھ کے 24 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے 48 کروڑ روپے جاری کردیے گئے، کراچی کو تاحال رقم جاری نہ ہوسکی۔
رپورٹس کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کو مچھر مار اسپرے مشینوں کیلئے فنڈ جاری نہیں ہوئے، شہر قائد میں صرف ڈی ایم سی ملیر کو مشینوں کی خریداری کیلئے 2 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی اچھی تعداد میں فیومیگیشن مشینیں موجود ہیں، کراچی کی 30 یونین کونسلوں میں روزانہ مچھر مار اسپرے کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.