اتوار 16؍شوال المکرم 1444ھ7؍مئی 2023ء

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع

سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور،  نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔

کراچی کے ضلع غربی، وسطی، کورنگی، جنوبی اور کیماڑی کی 11 یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔

پولنگ اسٹیشن اور ووٹرز کی تعداد

24 اضلاع میں 449 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 24 اضلاع میں کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ووٹنگ

کراچی کے ضلع وسطی میں نیو کراچی ٹاؤن کی 2 اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہےجبکہ ضلع کورنگی میں کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن کی ایک ایک یوسی پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

ضلع غربی میں اورنگی کی 2 اور مومن آباد کی ایک یوسی میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جبکہ کیماڑی میں بلدیہ ٹاؤن کی یوسی نمبر دو اور جنوبی میں لیاری ٹاؤن کی یو سی نمبر دو میں پولنگ جاری ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی کی3 نشستوں پر 33، ضلع کورنگی کی 3 نشستوں پر 24 اور ضلع غربی کی 3 نشستوں پر41 امیدوار مد مقابل ہیں۔

شہرِ قائد کے ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ پر 9 اور ضلع جنوبی کی یو سی 2 لیاری پر 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضلع سینٹرل کی 3 یوسیز میں 80 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 44 حساس قرار دیے گئے ہیں اور یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 995 ہے۔

ضلع کیماڑی کی یو سی 2 بلدیہ میں 14 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے، یہاں مجموعی ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 796 ہے۔

حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ اور دیگر جگہ بھی پولنگ جاری

حیدرآباد میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر پولنگ ہوگی جبکہ نوشہروفیروز، دادو اور ٹھٹھہ میں تین تین نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو نشستوں پر پولنگ ہوگی جبکہ جیکب آباد، کشمور، شکارپور اور نوابشاہ میں ایک ایک نشست پر پولنگ جاری ہے۔

سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں بھی ایک ایک نشست پر پولنگ ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.