اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

سندھ کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں، سعید غنی

سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے کئی شہروں کی آبادی پر ہمیں اعتراضات ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی۔

سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے، جب اسمبلی میں ترمیم ہوئی تو ایم ایم اے کے رکن نے ترمیم کی حمایت کی، ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.