best hookup apps that aren't a scam hookup Longmeadow american hookup lisa wade pdf glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 52 فیصد ہو گئی

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 51 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ پانی کی مزید کمی ہونے کے بعد سکھر بیراج کی 2 اور گڈو بیراج کی 4 کینالوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد ہے، کیر تھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جا رہا ہے، گڈو بیراج کی 4 کینال بند ہیں۔

ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا، واپڈا کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے ساتھ ہی ڈیموں سے پانی کا اخراج بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے 48 گھنٹوں بعد سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 900 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 30 ہزار 748 کیوسک، اخراج 30 ہزار 748 کیوسک ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 28 ہزار 221 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 801 کیوسک ہے۔

انچارج کنٹرول روم نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 4 ہزار 965 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.